Friday, April 6, 2018

Kashmir Day Protest.





مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت پر پاکستان بھر میں مذمت: 


مقبوضہ کشمیر میں سورج لہو رنگ لےآیا ، وادی میں خون آشام دن، گولیوں کی ترتراہٹ نے تیرہ نہتے کشمیریوں کی زندگیوں کے چراغ گل کر دیئے۔۔۔جارح قابض بھارتی افواج کے مظالم تمام حدیں عبور کر گئے۔۔۔ترجمان دفتر خارجہ کہتے ہیں کہ  شہید ہونے والے تیرہ شہدا افراد نہیں بلکہ تباہ ہونے والے تیرہ خاندان ہیں، بھارت خود ہی منصف، خود ہی وکیل اور جلاد کا کردار ادا کرتے ہوئے نہتے کشمیروں کا قتل عام کر رہا ہے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی آواز کا گلہ دبانے کے لئے 
بھارت نے انٹر نیٹ سروسز معطل کررکھی ہیں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت جاری، وادی میں خون آشام دن، گولیوں کی ترتراہٹ سے کشمیری لہو لہو ، جارح بھارت نے نہتے کشمیری شہریوں کو لہو میں رنگ دیا۔۔ تیرہ نہتے کشمیریوں کو زندگیوں سے محروم کر دیا گیا۔۔ ترجمان دفتر خارجہ کی بھارتی مظالم کی شدید مذمت،کہتے ہیں۔۔۔بھارت خود ہی منصف، خود ہی وکیل اور جلاد کا کردار ادا کرتے ہوئے نہتے کشمیروں کا قتل عام کر رہا ہے۔۔۔ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں چار مزید کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا جس کے بعد شہادتوں کی تعداد تیرہ ہو چکی ہے۔۔۔شہید ہونے والے تیرہ شہدا افراد نہیں بلکہ تباہ ہونے والے تیرہ خاندان ہیں، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کولگام میں نہتے مظاہرین پر بھارتی قابض افواج کا کریک ڈاون جاری ہے، قبل ازیں بھارتئی قابض افواج نے شوپیاں اور دیالگم میں آٹھ کشمیریوں کو شہید کیا ۔مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی آواز کا گلہ دبانے کے لئے بھارت نے انٹر نیٹ سروسز معطل کررکھی ہیں، بھارت خود ہی منصف، خود ہی وکیل اور جلاد کا کردار ادا کرتے ہوئے نہتے کشمیروں کا قتل عام کر رہا ہے ترجمان کا کہنا ہے کہبھارت کے ہاتھوں معصوم کشمیریوں کی شہادت، انسانی حقوق چارٹر مذاق بن گیا ہے،بھارت نے انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر دیں ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر لہو لہو ہے۔۔۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی درندگی سے نوجوانوں کی شہادت پر پاکستان بھر میں عوام سراپا احتجاج بن گئے۔۔ اسلام آباد اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں احتجاج مظاہرے اور ریلیاں نکالی 
گئیں۔۔ شہداء کی غائبانہ نمازہ ادا کی گئی۔۔
بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کی شہادت کیخلاف پاکستان بھر میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔۔  اسلام آباد پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔۔ جس میں برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نزیراوروزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر بھی شریک ہوئے۔۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے بے گناہ کشمیریوں کی شہادت پر اقوام عالم سے نوٹس لینے کی اپیل کی۔۔ اس موقع پر بھارت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔۔
پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں بھارت کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ مظاہرین نے قابض بھارتی فوجی کی دہشت گردی کا نشانہ بننے والے کشمیری شہدا کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی۔۔
ادھر مانسہرہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔۔ اور بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید کشمیری نوجوانوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔۔
کشمیری عوام سے اظہار یکہتی کیلئے بہاولپور میں بھی ریلی نکالی گئی۔۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف پاکستان بھر میں احتجاج
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلام آباد، پشاور سمیت کئی شہروں میں مظاہرے اور ریلیاں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید نوجوانوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کشمیر میں جاری ظلم و ستم کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہوگا، مشعال ملک